شہدادپور:ے نظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ .جمیلہ گاهو، نسرین گاهو کی جانب سے کیک کاٹنے کی تقریب

شہدادپور( رپورٹ عباس رضامحمدانی نمائندہ نوائے جنگ برطانیہ/لاہور)شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلزپارٹی کی جیيالی ورکر جمیلہ گاهو، نسرین گاهو کی جانب سے گاهو ہاوس میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پیپلز پارٹی کی جیيالے کارکونان سمیت پی پی کی خواتین کار کونان اور جیالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی جیيالی ورکر جمیلہ گاهو، نسرین گاهو، نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی ملک کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں اور خاص طور پر خواتین کے لیہ جدید تعلیم اور خواتین کے لیے با عزت روزگار فراہم کرنے کے لیے اسمبلی سے قانون پاس کروا کر خواتین کو تحفظ فراہم کیا ہے جبکہ ان کی عوامی خدمات کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے

جمیلہ گاهو نے مزید کہا کہ شھید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی اور ہم بھی انہی کے نقش قدم پر چل کر عوام کی خدمت کررہے ہیں، نسرین گاهو نے کہا کہ شھید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 68ویں سالگرہ کے موقع پر ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ پارٹی کی فلاح و بہبود، شہید قائدین کے مشن کی تکمیل سمیت ملک کے اندر جمہوریت کی حقیقی مضبوطی تک بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، انہونے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی محنت کشوں، نوجوانوں، خواتین اور غریب اور محنت کش طبقہ کی جماعت ہے عوام کے دلوں سے بھٹو خاندان کی محبت نکالنا ممکن نہیں، ملک کے اندر جمہوریت کی خاطر اپنی زندگی کا قیمتی نذرانہ پیش کرنے والی شھید محترمہ بے نظیر بھٹو کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا وہ ہر پاکستانی کے لیے باعث فخر ہونے کے ساتھ ساتھ ہمیشہ کے لیے امر بن چکی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں