مٹن نہ پکانے پر دولہا بارات واپس لے گیا

نئی دہلی:بھارت کی ریاست اوڈیشا میں دولہا نے باراتیوں کو مٹن کڑاہی پیش نہ کرنے پر شادی سے انکار کردیا ۔ڈان نیوز کے مطابق ضلع جے پور کے علاقے سکندا میں دولہے نے شادی کی رسومات سے چند لمحے قبل باراتیوں کو مٹن کڑاہی پیش نہ کرنے کی وجہ سے شادی سے انکار کردیا۔ 27سالہ دولہا جس کی شناخت رماکانت پترا کے نام سے ہوئی وہ دلہن کے گھر والوں کی جانب سے ان کے رشتہ داروں کو کھانے میں مٹن کڑاہی کھلانے میں ناکامی پر پریشان ہوگیا تھا۔

یہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا جب سکندا بلاک کے بندھا گاو¿ں میں دولہا اور باراتی پہنچے اور انہیں دوپہر کے کھانے کے لیے لے جایا گیا تھا۔تاہم باراتیوں میں شریک کچھ افراد نے مٹن کڑاہی کا مطالبہ کیا لیکن وہ ڈِش تیار ہی نہیں تھی جس پر باراتیوں اور دلہن کے گھروالوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور صورتحال کافی خراب ہوگئی۔جب دولہے کے علم میں یہ بات آئی کہ باراتیوں کے لیے کھانے میں مٹن کڑاہی تیار نہیں کی گئی تھی تو اس نے شادی سے انکار کردیا۔

بعدازاں لڑکی والوں نے باراتیوں کو منانے کی کوشش کی لیکن بارات واپس چلی گئی اور ایک رشتے دار کے گھر قیام کیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعے کے اگلے روز دلہے نے اپنے گاو¿ں واپسی سے قبل دوسری خاتون سے شادی کرلی۔ہ سے شادی سے انکار کردیا۔ 27سالہ دولہا جس کی شناخت رماکانت پترا کے نام سے ہوئی وہ دلہن کے گھر والوں کی جانب سے ان کے رشتہ داروں کو کھانے میں مٹن کڑاہی کھلانے میں ناکامی پر پریشان ہوگیا تھا۔

یہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا جب سکندا بلاک کے بندھا گاو¿ں میں دولہا اور باراتی پہنچے اور انہیں دوپہر کے کھانے کے لیے لے جایا گیا تھا۔تاہم باراتیوں میں شریک کچھ افراد نے مٹن کڑاہی کا مطالبہ کیا لیکن وہ ڈِش تیار ہی نہیں تھی جس پر باراتیوں اور دلہن کے گھروالوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور صورتحال کافی خراب ہوگئی۔جب دولہے کے علم میں یہ بات آئی کہ باراتیوں کے لیے کھانے میں مٹن کڑاہی تیار نہیں کی گئی تھی تو اس نے شادی سے انکار کردیا۔بعدازاں لڑکی والوں نے باراتیوں کو منانے کی کوشش کی لیکن بارات واپس چلی گئی اور ایک رشتے دار کے گھر قیام کیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعے کے اگلے روز دلہے نے اپنے گاو¿ں واپسی سے قبل دوسری خاتون سے شادی کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں