وہ لڑکیاں جنہوں نے اپنی پسندیدہ ٹیم کی جیت پر برہنہ ہونے کا وعدہ پورا کردیا

کوپن ہیگن: کرکٹ ہو یا فٹ بال، لوگ اپنی پسندیدہ ٹیموں کی ٹی شرٹس تو پہنتے ہی ہیں مگر کچھ ایسی بلا کی مداح کی دنیا میں ہیں جنہوں نے اپنی ٹیم کے جیتنے کی صورت میں برہنہ ہونے کا اعلان کیا اور جب ٹیم کامیاب ہو گئی تو اپنے وعدے پر عملدرآمد بھی کر گزریں۔

ڈیلی سٹار نے اپنی ایک رپورٹ میں ایسی ہی لڑکیوں کی ایک فہرست بیان کی ہے۔ ان میں سرفہرست اطالوی اداکارہ سبرینا فیریلی ہے جس نے 2001ءمیں اٹلی کی ٹیم کے ایک سیریز جیتنے کی صورت میں برہنہ ہونے کا اعلان کیا تھا اور جب اس کی ٹیم یہ سیریز جیت گئی تو اس نے وعدہ پوراکیا تاہم مکمل برہنگی کی بجائے اس نے بکنی پہن کر شہر میں مارچ کیا تھا۔

میکسیکن ماڈل ارسیلیا براوو نے ’CONCACAF‘ کپ میں میکسیکو کی ٹیم کے فاتح ہونے کی صورت میں برہنہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔جب میکسیکو نے کپ میں امریکہ کو ہرایا، اس وقت ارسیلیا کی طرف سے یہ اعلان سامنے آیا اور جب میکسیکو کی ٹیم یہ کپ جیت گئی تو اس نے اپنے وعدے پر عمل بھی کیا اور برہنہ حالت میں شہر میں مارچ کیا، مارچ کے وقت اس نے صرف جرابیں پہن رکھی تھیں۔

فہرست میں تیسرے نمبر پر کترینا ماریا آتی ہے ، جو ایک سے زائد بار ایسے اعلانات کر چکی ہے۔ کترینا نے یہ اعلانات ڈنمارک، مانچسٹر یونائیٹڈ، آئس لینڈ اور دیگر ٹیموں کی حمایت کرتے ہوئے کیے۔

پیراگوئے کی ٹیم میکسیکن لیگ میں جب ٹرافی جیتنے کے قریب پہنچ چکی تھی تو اس کے مداحوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کئی طرح کے وعدے کیے۔ ان میں ٹیم کے کھلاڑی جوناتھن فیبرو کی گرل فرینڈ لاریسا ریکوئیلمے بھی شامل تھی۔ لاریسا پیشے کے اعتبار سے ماڈل تھی، اس نے ٹی وی پر بیٹھ کر کہا تھا کہ اگر ہماری ٹیم ٹرافی جیت جاتی ہے تو میں برہنہ ہوجاﺅں گی۔لاریسا نے 2010ءمیں ورلڈ کپ راﺅنڈ آف 16میں ملک کے سپین کے خلاف میچ پر بھی یہی وعدہ کیا تھا۔

اطالوی ماڈل و اداکارہ اینا فلیچی بھی اپنی ٹیم کے جیتنے کی صورت میں برہنہ ہونے کا اعلان کیا تھا اور جب اطالوی ٹیم نے 3صفر سے مذکورہ مقابلہ جیت لیا تو اینا فلیچی نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔ ان تصاویر میں اس کے چہرے پر ٹیم کی شرٹ کے رنگوں کا حامل ماسک ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں