لودھراں:ڈی پی او عبدالرؤف بابر کی تھانہ صدر لودہراں میں پریس کانفرنس

لودھراں(شاہد جہانگیر نمایندہ خصوصی نواۓ جنگ)ڈی پی او عبدالرؤف بابر کی تھانہ صدر لودہراں میں پریس کانفرنس میں صحافیوں اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی تھانہ صدر لودہراں پولیس نے دو گینگ کے 8 ممبران کو گرفتار کر لیا گینگز میں چن شاہ گینگ اور ممتاز عرف ممتازی گینگ شامل ہیں چن شاہ گینگ کے ارکان صوبہ بھر کے مختلف تھانوں کے 26 مقدمات میں مطلوب ہیں۔
چن شاہ گینگ سے 1 کلاشنکوف، 1 رائفل، 1 رپیٹر اور 2 پسٹل 30 بور برآمد کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 124 بوتل ولایتی شراب اور 39 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ چن شاہ گینگ کے گرفتار ارکان میں سرغنہ چن شاہ، عاصم، ظہیر، عثمان، نذر اور عامر شامل ہیں ممتاز عرف ممتازی گینگ کے تین ارکان میں سرغنہ ممتاز اور مختیار شامل ہیں۔ ممتاز عرف ممتازی گینگ کے قبضہ سے 22 لاکھ 50 ہزار مال مسروقہ برآمد ہوا۔
صدر سرکل لودہراں نے ٹوٹل 3 گینگز کو گرفتار کر کے 15 مختلف قسم کا اسلحہ اور 70 لاکھ 12 ہزار کا مال مسروقہ برآمد کیا مال مسروقہ کی برآمد گی پرمدعیوں نے ڈی پی او لودہراں اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ایس ڈی پی او صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ صدر لودہراں ریاض سیال اور انکی ٹیم کو شاباش لودہراں پولیس اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بہترین انداز میں کام کر رہی ہے۔
ہم قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے لودہراں شہر کو جرائم سے پاک بنائیں گےپولیس کے ساتھ ساتھ شہریوں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف برسرِ پیکار ہے عوام کو پیغام ہے کہ آپ بھی جاگیں اور پولیس کو بھی جگائیں، پولیس اور عوام ملکر ہی اس معاشرے کو پر امن بنا سکتے ہیں۔ ڈی پی او عبدالرؤف بابر

اپنا تبصرہ بھیجیں