شہدادپور :تاجر اتحاد کے وفد کی چیٸرمین عاقل گل وسان کی قیادت میں مرکزی صدر کاشف چوہدری سے ملاقات

شہدادپور (رپورٹ عباس رضامحمدانی نمائندہ نوائے جنگ برطانیہ/لاہور )شہدادپور تاجر اتحاد کے وفد کی چیٸرمین عاقل گل وسان کی قیادت میں مرکزی تنظیم تاجران کے صدر کاشف چوہدری سے ملاقات تاجروں کے مساٸل زیر بحث أٸے ۔تفصیلات کے مطابق شہدادپور تاجر اتحاد کے وفد نے اسلام أباد میں مرکزی تنظیم تاجراں کے صدر کاشف چوہدری سے ملاقات کی ۔ملاقات میں شہدادپور تاجر اتحاد کے چیٸرمین گل وسان نے ان کو سندھ کی ثقافت اجرک کے تحائف دیٸے اور شہدادپور کے دورے اور تاجر کنونشن کی دعوت بھی دی ۔جو انھوں نے قبول کی ۔اس موقع پر کاشف چوہدری نے کہا کہ سندھ کے چھوٹے تاجروں کے مسائل مل کر حل کریں گے ۔اس موقع چوہدری کاشف نے شہدادپور تاجر اتحاد کے رہنما واسو مل کوٹوانی کو مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی مرکزی باڈی میں عہدہ دینے کا اعلان بھی کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں