موٹرسائیکل خریدنے والوں کے لیے بُری خبر

لاہور : محکمہ ایکسائز نے موٹرسائیکل پر ٹوکن ٹیکس بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 70 سی سی سے ڈیڑھ سوسی سی تک 1 ہزارسے 2500 روپے، 70 سی سی موٹر سائیکل پر 1 ہزار روپےاور 100 سی سی موٹرسائیکل پر 1500 روپے وصول کیے جائیں گے۔ 125 سی سی تک 2 ہزار روپے، 150 سی سی تک 2500 روپے جبکہ ہیوی بائیکس کا انوائس کا 2 فیصد وصول کیا جائے گا۔

قبل ازیں2001 میں بائیکس پر 1 فیصدٹوکن ٹیکس وصولی شروع ہوئی، نئے ریٹس سے کروڑوں روپے وصولی پر خزانے میں اضافہ ہوگا۔ دوسری جانب پنجاب حکومت آئندہ مالی سال 22-2021ء کا بجٹ آج پیش کرے گی۔ پنجاب کا 2 ہزار 600 ارب سے زائد کا بجٹ آج پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔
بجٹ سے متعلق ترجمان محکمہ خزانہ نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ صوبائی بجٹ عوام دوست اور کاروباری طبقہ کے لیے سازگار ہو گا۔

ترجمان محکمہ خزانہ کے مطابق بجٹ میں عوامی فلاح بہبود کے متعدد منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔ بجٹ میں صنعتکاروں کے لیے خصوصی پیکج کااعلان کیا جائے گا۔ بجٹ کسانوں ، مزدوں، ‏سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری لائے گا۔ ترجمان کے مطابق جنوبی پنجاب سمیت تمام پسماندہ اضلاع میں عوامی ضروریات کے پروگرام ‏شامل ہیں۔ ۔ بجٹ میں کم ‏وسیلہ خاندانوں کے لیے ہاؤسنگ اسکیم کا آغازکیا جا رہا ہے۔

مزید یہ کہ پنجاب کا نیا آنے والا بجٹ عوام دوست اور کاروباری طبقہ کے لیے سازگار ہوگا ، بجٹ میں عوامی فلاح بہبود کے متعدد منصوبوں کے ساتھ صنعت کاروں کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پنجاب کا آئندہ بجٹ معاشی ترقی کا بجٹ ہو گا بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کے لیے ریکارڈ ‏فنڈزمہیا کیے جا رہے ہیں، بجٹ میں نئے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کئیر اسپتالوں کا اعلان کیا جائے گا۔ مزید برآں حکومت ‏ہر ضلع میں کم از کم ایک یونیورسٹی کےقیام کو یقینی بنا رہی ہے مختلف اضلاع میں پونیورسٹیوں ‏کے قیام کے لیے فنڈز مختص کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں