کاہنہ:چچی کی محبت میں گرفتار بھتیجا انجام کو پہنچ گیا

لاہور: کاہنہ میں اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔بھتیجا ہی اپنے سگے چچا کا قاتل نکلا۔سی آئی اے کاہنہ نے چچا کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث بھتیجے اور چچی کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی سی آئی اے شعیب خرم جانباز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں میں مزمل امتیاز احمد ،شعیب اور فوزیہ شامل ہیں۔کاروائی کے دوران گرفتار ملزموں سے آلہ قتل ، موٹرسائیکل اور گولیاں برآمد کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مزمل کے اپنی چچی فوزیہ کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، دونوں نے مل کر کر مقتول کو راستے سے ہٹانے کا بھیانک منصوبہ بنایا۔ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے تاہم پولیس قاتلوں کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوگئی۔دوسری جانب سچل سکندر گوٹھ میں شوہر نے بیوی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا، آج صبح سچل کے علاقی سپرہائی وے سکندر گوٹھ میمن نگر کے قریب گھرمیں چھریوں کے وار سے خاتون ہلاک ہوگئی نعش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاںہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت30سالہ عزیزا زوجہ عبدالخالق کے نام سے ہوئی پولیس زرائع کے مطابق مقتولہ کاشوہر نشے کی حالت میں گھر آیا تھا میاں بیوی میں جھگڑا ہوا جس پر شوہر نے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی پولیس نے آلہ قتل تحویل میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

علاوہ ازیں پاکستانی نژاد برطانوی شہری مائرہ ذوالفقار قتل میں نامزد ملزم ظاہر جدون نے قتل کا اعتراف کر لیا ۔ ظاہر جدون کو پولیس نے شامل تفتیش ہونے پر حراست میں لیا تھا۔ اس نے اعترافی بیان میں کہا کہ مائرہ جب نشے میں تھی تو اس دوران اس کے ساتھ جھگڑا ہوا،میں نے خود مائرہ کو تین مئی کی صبح قتل کیا، مائرہ کے قتل کا علم دوست اقراء کو تھا۔

ظاہر جدون نے بتایا کہ مائرہ اپنی فیملی کو دبئی میں انٹرن شپ پروگرام کا بتا کر لاہور آگئی تھی، اس کی فیملی کو 2019 سے یہی پتہ تھا کہ ماہرہ دبئی میں موجود ہے، مائرہ کی فیملی کا دو سال سے مائرہ کے ساتھ رابطہ نہیں تھا۔پولیس کے مطابق ظاہر جدون کی ویڈیوز سے ماہرہ نے اسے بلیک میل کرنا بھی شروع کر رکھا تھا، ظاہر جدون نے مائرہ کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر اسے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی، ظاہر جدون قتل کرنے کے بعد اسلام آباد فرار ہو گیا تھا۔ظاہر جدون کی فیملی پرانی دشمن دار ہے اور ظاہر جدون پہلے بھی ایک قتل کے مقدمہ میں ملوث رہ چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں