اسلام آباد : تھانہ کورال پولیس نے 20 سے خواتین کے ساتھ زیادتی اور سنیچنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا تھا،پولیس نے 20 سے زائد خواتین سے زیادتی کرنے والے ملزم سے تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ملزم نے خاتون پولیس اہلکار سمیت 20 سے زائد خواتین کو نشانہ بنایا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم تین سے چار ہفتے بعد کسی خاتون سے چھینا چھپٹی کی واردات اور زیادتی کرتا تھا۔
ملزم کو جیل بھجوا دیا گیا ہے۔شرمناک کھیل کھیلنے والے ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔اس جرم کی ابتدا ملزم نے خاتون پولیس اہلکار کو زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے کی۔خاتون کمانڈو کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل 6 روزتک تک نگرانی کرتا رہا ۔ساتویں روز پہلے خاتون کو منہ پر ہاتھ رکھ کر دبوچا اور پھر جھاڑیوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
سفاک ملزم نے دو سال پہلے اسلام آباد پولیس کی لیڈی پولیس اہلکارکے ساتھ زیادتی کی تھی، ملزم نے 20 سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے کا انکشاف کیا ۔قبل ازیں ۔ ایس پی رورل زون رانا عبدالوہاب نے پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم ظہیر احمد آزاد کشمیر کا رہائشی ہے ۔ ملزم دن کے وقت جھاڑیوں میں بیٹھ کر اکیلی خاتون کی تاک میں رہتا تھا۔
ملزم خواتین کو بے ہوش کرنے کے لئے کلوروفارم کا استعمال کرتا تھا۔ خاتون کو اکیلا دیکھ کر زبردستی جنگل میں لے جاکر زیادتی کرتا اور قیمتی اشیائ چھینے کے بعد فرار ہو جاتا۔ملزم کے قبضہ سے وارداتوں کے دوران چھینے ہوئے موبائلز فون و قیمتی اشیائ برآمد کیا گیا ہے ۔ملزم کو جدید تکنیکی بنیادوں پر ایس ایچ او کورال معہ ٹیم نے گرفتار کیا۔درج شدہ مقدمات میں مزید تفتیش شروع کردی ۔ڈی ائی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش کے ساتھ تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔