ڈاکٹر احسان سابق پرنسپل سائنس کالج ملتان انتقال کر گئے

تحریر : آصف سلیم مٹھا
ایک عظیم استاد ماہر تعلیم ایک دوستانہ انداز کا باپ

طویل امریکی دورے کے بعد ملتان بخیریت سے پہنچے تھے ویکسین لگوا کر آئے تھے پھر بھی کورونا نے گھیر لیا چند روز زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے چار بیٹے ہیں دوڈاکٹر لندن میں جاب و کاروبار کرتے ہیں ایک ہونہار بیٹا کامران احسان الیکڑیکل انجنئر ہے وہ امریکہ میں ہیں ایک بیٹا تعمیراتی امور کا ماہر ہے مجھے صحافی بھائی کہہ کر پکارتے تھے

گزشتہ دنوں ڈیڑھ گھنٹہ فون پر بات چیت ہوئ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک دور تھا جب لندن میں تھے اور برونل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی تھی وہ ساوتھ آل جایا کرتے تھے انکے ہزاروں شاگرد پاکستان بھر میں اعلیٰ عہدوں کے علاوہ کاروباری امور میں بھی کامیابی سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں انکے مشہور شاگردوں میں سے محمد اصغر لنگ جو آجکل سکھر میں ایکسین لگے ہوئے ہیں انہوں نے ملتان بورڈ سے ٹاپ کیا تھا ۔ڈاکٹر احسان ایک دوستانہ رویہ کے باپ اور ماہر تعلیم تھے ۔کامران احسان نے انکے نام سے ایک چئیرٹی ورک جو بڑے پیمانے پر ہے شروع کیا ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں