بورے والہ : احساس کفالت سنٹر سے برقع پوش نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔
بورے والہ کے ڈگری کالج میں قائم احساس کفالت سنٹر پر ایک برقع پوش “خاتون” کو مشکوک حرکتوں کی بنا پر پکڑا گیا تو برقعے کے اندر سے نوجوان نکل آیا۔
نواحی گاؤں 315 ای بی سے تعلق رکھنے والے نوجوان بابر کو فوری طور پر پولیس کے حوالے کردیا گیا جس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔