اسامہ بن لادن کو مارنے والے امریکی فوج کے کمانڈر کا بیان سامنے آگیا

نیو یارک:کالعدم تنظیم القاعدہ تنظیم کے بانی اسامہ بن لادن کی موت کے ذمے دار امریکی بحریہ کے کمانڈو نے کہا ہے کہ ایک دہائی قبل اسامہ بن لادن کی ہلاکت ان لوگوں کے زخم بھرنے میں مدد کر رہی ہے جنہوں نے 11 ستمبر 2001ءکے حملوں میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔امریکی بحریہ کی ٹیم “سیل 6” کے سابق رکن روب اونیل نے یہ بات امریکی چینل فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔

روب اونیل نے 2 مئی 2011ءکو ابیٹ آباد آپریشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ضروت اس بات کی تھی کہ اسامہ بن لادن کو ختم کرنے کے لیے اس کے سونے کے کمرے میں امریکی فوجی پہنچیں۔ میں خوش قسمت تھا کہ میں ہی وہ فرد بن گیا۔ مجھے اس حوالے سے کسی بات پر کوئی ندامت محسوس نہیں ہوتی ہے ۔

میں ابھی تک بن لادن کے گھر کی بو محسوس کر سکتا ہوں۔افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں روب اونیل نے کہا کہ امریکی فوج کے اس خطے میں رہنے کی کوئی ضرورت نہیں رہی ۔ فوج کو تقریبا 2004ءمیں ہی افغانستان سے نکل جانا چاہیے تھا۔امریکی نیوی کے کمانڈو کے مطابق امریکا نے اسامہ بن لادن کا سر حاصل کرنے کا ارادہ کیا اور میں خوش قسمت ہوں کیوں کہ ہم نے اسامہ بن لادن کو حاصل کر لیا۔یاد رہے کہ 11 ستمبر 2001ءکو ہونے والے حملوں میں 2977 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں