کبیروالا:آندھیاں بارش سے گندم تباہ ، سال بھر کی جمع پونجی ضائع ہونے کا خطرہ

کبیروالا (مظہر حسین نمائندہ نوائے جنگ)گندم کی کٹائی کا آغاز ہوچکا،آئے روز آندھیاں بارش سے سال بھر کی جمع پونجی ضائع ہونے کا خطرہ،باردانہ کی تاحال عدم فراہمی پر کاشتکاروں کے بچوں کی روزی ضائع ہونے کے خدشے کے سبب پریشان،بیوپاری کسانوں کو لوٹنے کے لیے تل گئے۔تفصیل کے مطابق کبیروالا و نواحی علاقوں میں گندم کی کٹائی کا سیزن شروع ہوچکا ہے،آئے روز آندھیوں اور بارش کی وجہ سے سال بھر کی جمع پونجی ضائع ہونے کا خطرہ،باردانہ کی تاحال عدم فراہمی پر کاشتکاروں کے بچوں کی روزی بھی ضائع ہونے کے خدشے کے سبب پریشان ہیں،بیوپاریوں اور آڑھتیوں نے کسانوں کولوٹنے کے لیے بھی لنگوٹ کس لیے ہیں،سابقہ ادوار میں سفید پوش ٹاٹوں نے فی فوڈ سنٹر ایک سے دو لاکھ روپے بھتہ وصول کیا اور نام نہاد تاجر تنظیموں نے ڈی ایف سی خانیوال سے پرمٹ لے کر دوسرے اضلاع میں گندم کی غیر قانونی سپلائی کروائی تھی اس بار بھی کسانوں نے نام نہاد نمائندے کسانوں کو مختلف طریقوں سے لوٹنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں اور سفید پوش مقامی سیاسی ٹاٹ بھی فوڈ سنٹروں سے بھتہ کے لیے تیار ہیں،عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں