مخدوم پور پہوڑاں (رانا محمد ندیم نمائندہ مخدوم پور نوائے جنگ لاہور )
مخدوم پور اور نواحی علاقہ جات میں منشیات فروشی عروج پر پولیس تھانہ مخدوم پور معمولی نشئیوں پر منشیات کے مقدمات درج کر کے اعلی آفیسران کی آنکھوں میں دھول جھونکنے لگی منشیات فروشوں نے ایک اور ماں کی گود اجاڑ دی مجھے انصاف کون دے گا مرحوم کا آئی جی پنجاب آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے آخری سوال تفصیلات کے مطابق مخدوم پور شہر اور نواحی علاقہ جات میں منشیات کی فروخت جاری ہے چک نمبر دس اے ایچ کے بدنام زمانہ منشیات فروشوں نے منشیات کی فروخت کیلئے خاتون کی خدمات حاصل کر لی اسی طرح دیگر علاقوں میں بھی چرس ہیروئین اور شراب کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے تو دوسری طرف تھانہ مخدوم پور پولیس اپنے اعلی آفیسران کی آنکھوں میں دھول جھونکنے لگی ہے اور معمولی نشئیوں پر منشیات فروشی کے مقدمات درج کر رہی ہے گذشتہ روز مخدومپور کے نواحی علاقہ چک نمبر تیرہ نائن آر باٹیاں والا کا رہائشی شاہد بھٹی منشیات فروشوں کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گیا اور منشیات فروشوں نے ایک اور ماں کی گود اجاڑ دی مرحوم شاہد بھٹی نے آئی جی پنجاب آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے اپنا آخری سوال میں انصاف کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسی اور ماں کی گود نہ اجڑے
Load/Hide Comments