وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے ایک معاون خصوصی اور دو مشیروں کے استعفے منظور

پشاور ( نامہ نگار )وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے ایک معاون خصوصی اور دو مشیروں کے استعفے منظور کر لیے گئے۔ گورنرخیبرپختونخوا نے استعفوں کی منظوری سے متعلق سمری پر دستخط کردیے۔استعفوں کی منظوری کے حوالے سے صوبائی حکومت نے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا۔مستعفی ہونے والوں مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ضیا االلہ بنگلہ ،مشیر توانائی عنایت اللہ خان اور معاون خصوصی برائے ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن غزن جمالی شامل ہیں۔اب سے کچھ دیر قبل وزیراعلی کے مشیر ضیا االلہ بنگش اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے اور اپنا استعفی وزیر اعلی محمود خان کو بھجوا دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ میں بطور وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں کیوں کہ میرے اوپر حلقے کی ذمہ داریاں بہت ہیں اور میں اپنے حلقے پر ذیادہ توجہ دینا چاہتا ہوں ، اس لیے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو اپنا استعفی پیش کر دیا ہے۔اس کے بعد وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے توانائی حمایت اللہ نے بھی اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور استفعی وزیراعظم کو بھیج دیا ہے۔

دریں اثنا معاون خصوصی غزن جمال نے بھی اپنا استعفی وزیر اعلی محمود خان کو بھجوا دیا ہے اور کہا ہے کہ بعض نا گزیر وجوہات کی بنا پر استعفی پیش کر رہا ہوں۔خیبرپختونخوا کابینہ میں دو نئے وزرا شامل ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔خیبرپختونخوا کابینہ میں وزرا اور معاونین کے محکمے تبدیل کیے جا رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیوں کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل ہی حکومت نے خیبر پختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانہ پر رد و بدل اور توسیع کی گئی تھی ، صوبائی کابینہ میں 4 مزید وزرا کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں