ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار ) شہر اور گردونواح میں دیسی ادویات کے نام پر موذی امراض پھیلانے کا دھندہ عروج پر ،ہربل ادویات بنانے والے حکیم بنالیبارٹری ٹیسٹ کے ادویات فروخت کرنے میں مصروف ،ناقص وغیر معیاری ادویات کے استعمال سے شہری مہلک امراض میں مبتلا ہونے لگے ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خامو تماشائی ،شہری سراپا احتجاج ،ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق شہر اور مضافاتی علاقوں میں قائم دیسی دوا خانوں کے حکیموں نے جڑی بوٹیا ں کھرل کرکے ادویات تیار کرکے سادہ لوح شہریوں پر تجربے شروع کررکھے ہیں جن کے استعمال سے شہری مختلف موذی امراض کا شکار ہورہے ہیں ،شہر سمیت مضافاتی علاقوں کے حکمانے دوا خانوںکے باہر بڑے بڑے بورڈ آویزاں کررکھے ہیں اور جڑی بوٹیاں کھرل کرکے ان پڑھ سادہ لوح شہریوں کو بیماریوں میں مبتلا کرنے کا باعث بنے ہوئے ہیں ،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع بھر میں بغیر لیبارٹر ی ٹیسٹ کے دیسی جڑی بوٹیوں سے تیار ہونے والی ہر بل ادویات فروخت کرنے والے حکما کے خلاف کاروائیاں کی جائیں تاکہ سادہ لوح شہری نیم حکیم ڈاکٹروں سے چھٹکارہ حاصل کرسکیں ۔