پشاور:3تدریسی ہسپتالوں کے بستر 95 فیصد بھر گئے

پشاور (نامہ نگار خیبر پختونخوا میں کورونا کیسزمیں اتیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث 3 تدریسی ہسپتالوں کے بستر 95 فیصد بھر گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے 382 بستروں پر مریضوں کی تعداد 375 ہوگئی ،لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا کے 29 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں۔ترجمان کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے 106 میں سے 103 بیڈزپرمریضوں کا علاج جاری ہے ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے کورونا کے لیے مختص 166 بیڈز پر مریض موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لیڈی ریڈنگ انتظامیہ نے کورونا کمپلیکس میں 65 بستروں کا اضافہ کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں