چینی فروخت کرنے والے تاجروں کو قانونی دائرے میں لانے کا فیصلہ

پشاور( نامہ نگار )چینی فروخت کرنے والے تاجروں کو قانونی دائرے میں لانے کا فیصلہ کیا ہے وفاقی حکومت نے چینی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنے ، بڑی مقدار میں سٹاک کرنے کی روک تھام کے لئے چینی فروخت کرنے والوں کو لائسنسز کا اجرا کا فیصلہ کیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ چینی فروخت کرنے والے تاجروں کو لائسنس فراہم کرنے کے لئے فارم جاری کیا جائے گا فارم کے متن کے مطابق چینی ڈیلرز کو چینی فروخت کرنے سے قبل خود کو رجسٹرڈکرانا ہو گا ڈیلرکو فارم میں نام ، پتہ ، گودام کا سائز اور چینی فروخت کی مقدار کا ذکرکرنا ہو گا ۔نیشنل ٹیکس نمبر کے علاوہ گودا کی گنجائش کا بھی بتانا ہوگا۔ اشرف روڈ ،رامپورہ ، ہشتنگری ، یونیورسٹی روڈ ، پیپل منڈی ، سبزی منڈی سمیت شہرکے مختلف مقامات کے تاجر کروڑوںروپے کی چینی کا سٹاک کرکے انہیں مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں