گوجرانوالہ(نوائے جنگ) رائل پام سٹی میں زمینداروں کے احتجاج میں ہلاکتوں کے بعد ایک ماہ سات دن گزر جانے کے باوجود موقع سے گرفتار ملزمان کی تاحال پولیس نے گرفتاری نہیں ڈالی ۔نامزد ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔۔اٹاوہ کے زمینداروں کی کروڑوں کی جائیدادوں کو ملی بھگت سے اوجلہ برادران کے نام مبینہ طور پر جعلی انتقالات کے ذریعے ٹرانسفر کرنے والا پٹواری چھٹی گزار کر پھر چارج لینے اٹاوہ پٹوار خانے پہنچ گیا۔۔ہماری کہیں شنوائی نہیں ہورہی پولیس اور انتظامیہ کھلم کھلا ملزمان کی حمایت کر رہے ہیں یہ بات رانا محمد جمیل۔حافظ محمد شکیل گورائیہ۔عدنان گورائیہ۔۔رشید خاں۔نثار بھٹی ودیگر انجمن متاثرین زمیندار اٹاوہ کے زمینداروں نے اپنے بیان میں کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ پیسے کی چمک کام دکھا رہی ہے لاکھوں روپے دے کر دو مضروب افراد کو اوجلہ برادران کے حق میں بیان دینے پر مجبور کیا گیا ہے اور پولیس کی طرف سے مدعی پارٹی کو قطعا نہیں بلایا جاتا بلکہ پولیس مبینہ طور پر ملزمان کی مرضی سے بیانات ریکارڈ کر رہی ہے۔۔انھوں نے وزیراعلی پنجاب۔وزیر اعظم پاکستان۔چیف آف آرمی سٹاف سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے وگرنہ ہم دوبارہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گئے۔۔انھوں نے مزید کہا کہ مشتاق پٹواری کو دوبارہ چارج دیا گیا تو پٹوار خانے کا گھیرا کریں گئے۔۔اس سارے قتل و غارت گری کی جڑ مشتاق پٹواری اور دلاور منشی ہے انکے خلاف تاحال محکمانہ کاروائی تک نہیں کی جارہی۔۔ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ پام سٹی کا مکمل ریکارڈ قبضے میں لے کر غیر جانبدار آفیسر کے ذریعے انکوائری کروائی جائے۔