سرگودھا:لواحقین کو بھی ماسک فراہم نہیں کئے جا رہے ،وبا کے مزید پھیلا کا خطرہ

محمد نسیم چوہدری ۔سرگودھا(محمد نسیم چوہدری نمائندہ نوائے جنگ ) ہسپتالوں کی انتظامیہ شہریوں کو ماسک فراہم کرنے میں ناکام،لواحقین کو بھی ماسک فراہم نہیں کئے جا رہے ،وبا کے مزید پھیلا کا خطرہ، ذرائع کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں اور لواحقین کو فیس ماسک فراہم کرنے کی ہدایت کے باوجود ہسپتالوں میں انتظامیہ شہریوں کو فیس ماسک فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ، کورونا کے مزید پھیلا کا خدشہ ہے۔ ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر میں روزانہ کی بنیاد پر شدت آرہی ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں وائرس کے پھیلا کا خدشہ مزید زیادہ ہوتا ہے ، کیونکہ کورونا کا شکار مریض علاج معالجہ یا ٹیسٹ کروانے کے لئے ہسپتالوں کا ہی رخ کرتے ہیں ،حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں بڑے پیمانے پر فیس ماسک فراہم کئے گئے ہیں ، اور خصوصا ٹیچنگ ہسپتالوں جن میں کورونا کے مریض زیر علاج ہیں اور ہسپتال انتظامیہ کو اس حوالے سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ فیس ماسک کی پابندی پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں