لودھراں:کمشنر ملتان نے 69 پرائس مجسٹریٹ کو مہنگائی کنٹرول نہ کرنے پر شوکاز نوٹس

لودھراں (چوہدری ظفر اقبال نمائندہ نوائے جنگ)کمشنر ملتان نے 69 پرائس مجسٹریٹ کو مہنگائی کنٹرول نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیاجن میں لودہراں دنیاپور کہروڑ پکا کے تینوں اسسٹنٹ کمشنر سمییت دیگر عملہ بھی شامل شوکاز کا جواب 3 دن کے اندر جمع کروانے کا حکم کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے ناقص کارکردگی دکھانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈویژن بھر کے 69 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز جاری کردیےپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو جواب جمع کروانے کیلئے 3 روز کا وقت دیا گیا ہے اور 3 روز میں مناسب جواب نہ دینے کی صورت میں پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن جاوید محمود نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عام آدمی تک پہچانے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفتروں سے باہر نکلیں صرف کاغذی باتوں پر یقین نہیں کرتا ہوں شہریوں کی رائےمیڈیا رپورٹس فیڈ بیک کا بہترین ذریعہ ہیں ڈویژن میں 129 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہیں مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے فیلڈ میں نکل کر کام کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں