کبیروالا:کم پٹرول ملنے کی وجہ سے گشت کا نظام بری طرح ناکام

کبیروالا(مظہر حسین نمائندہ نوائے جنگ) پٹرولنگ پولیس کوحکومت کی طرف سے 3لیٹرپٹرول 24گھنٹے گشت کے لیے ملنے لگا،کم پٹرول ملنے کی وجہ سے گشت کا نظام بری طرح ناکام،پٹرولنگ پولیس کے ملازمین بھی پریشان،اختیارات نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین میں بے چینی،ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس پنجاب نوٹس لے۔تفصیل کے مطابق پٹرولنگ پو لیس جس کی وجہ سے روڈز پر جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ہے اور گشت کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر بھی مین روڈز پر آنے سے کراتے ہیں اس کے علاوہ ٹمبر مافیا کا بھی خاتمہ ہوا لیکن سرکار کی طرف سے پٹرولنگ پولیس کے گشت کے لیے پٹرول 3لیٹر 24گھنٹوں کے لیے مختص کر دیا گیا جس کی وجہ سے گشت کا نظام بری طرح فلا پ ہوکر رہ گیا کم پٹرول کی وجہ سے جرائم بڑھ گئے اور گشت کا نظام بھی نہ ہونے کے برابرہے،پٹرولنگ پولیس کے ملازمین بھی اختیارات نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں،عوامی و سماجی حلقوں نے ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے پٹرول بڑھایا جائے تاکہ گشت کا نظام بہتر ہوسکے اور ملازمین کو اختیارات بھی دیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں