ملتان: اڈالاڑ کے رھائشیوں سے 35کلو سے زائد چینی برآمد

ملتان(نمائندہ نواے جنگ ) رمضان بازار سپشل برانچ انٹیلیجنس ونگ ملتان کی کاروائی اڈالاڑ کے رھائشیوں سے 35کلو سے زائد چینی برآمد۔تفصیلات کیمطابق اڈالاڑ کے نواحی علاقہ بستی ملوک رمضان بازار میں سپشل برانچ انٹیلیجنس ونگ کی نشاندہی پر اڈالاڑ کے رھائشیوں محمد فیاض ، آصف قوم جٹ وریاسے غیر قانونی 35کلو زائد چینی جوکہ رمضان بازار کے عملے کی ملی بھگت سے خریدی گئی تھی پکڑی گئی اور ان ملزمان کو پولیس تھانہ بستی ملوک کے حوالے کردیا ملزمان رمضان بازار بستی ملوک میں چینی کی تقسیم پر تعینات ملازمین کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر چینی وصول کر کے لے جارہے تھے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فی کس 2 کلو چینی دینے کا حکم دیا گیا ہے عام مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے جبکہ رمضان بازار میں 65 روپے فی کلو دستیاب ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں