ڈپٹی کمشنرکا الصبح سبزی منڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (میاں ندیم انور نمائندہ خصوصی نوائے جنگ ) ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے الصبح سبزی منڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ زوہا شاکر ، سی ڈی او مرید عباس ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر نے سبزیوں، پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا، سبزیوں، پھلوں کے وزن اور ریٹ چیک کیے،ڈپٹی کمشنرعمر جاوید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا مسلسل جائزہ لیا جائے، نیلامی کے عمل میں کوشش کی جائے کہ قیمتوں میں اضافہ نہ ہو اور وہ اعتدال میں رہیں، انہوں نے کہا کہ کسی کو زائد منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ منافع خوروں کی من مانیاں اب نہیں چلیں گی، انہوں نے کہا کہ میں اور میرے افسران نیلامی کے عمل کو شفاف بنائیں گے جس سے قیمتیں بھی کنٹرول میں رہیں گی، بعدازاں سستے رمضان بازار میں آٹے، چینی ودیگر اشیا خورونوش کی کوالٹی و ریٹ لسٹیں چیک کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں