کمشنر لاہور کی رمضان بازاروں کے رش والے سٹالز پر بھی خریداروں کے لیے کرسیاں لگانے کی ہدایت

لاہور: کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عثمان نے تمام رمضان بازاروں کے رش والے سٹالز پر بھی خریداروں کے لیے کرسیاں لگانے کی ہدایت کی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ جن سٹالز پر رش ہوتا ہے وہاں آج ہی کرسیاں لگ جانی چاہیے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنر کرسیاں اور قطار کا نظام وضع و سیدھا کر کے تصویری شواہد کے ساتھ آج ہی رپورٹ جمع کروائیں۔

کمشنر لاہورنے کہا کہ بریفنگ کیمطابق لاہور شہر میں گزشتہ روز 216 میٹرک ٹن چینی فروخت ہوئی۔

آج چھٹی کا دن ہونے کے سبب 300 میٹرک ٹن تک چینی فروخت ہونے کا ہدف ہے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ شہر کے کسی بازار میں چینی کی قلت پیدا نہ ہونی دی جائے۔ چینی کی سپلائی میں کسی قسم کا تعطل نہیں آنا چاہیے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ تمام صورتحال کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں، کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔

لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا عبادت ہے اور ہمارا فرض بھی ہے۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت چھٹی کے روز رمضان بازاروں اور چینی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کیمپ آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر لاہور، اے ڈی سی جی لاہور، اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں