پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2899 ہوگئی۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی صورتحال، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 32 افراد انتقال کرگئے، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2899 ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 1062 افراد متاثر ہوئے، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 5 سو ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 634 مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 89 ہزار 987 ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا میں فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 624 ہے۔
پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 افراد وائرس سے جاں بحق ہوئے، پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد 42 ہزار 667 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق صوبے میں ایک دن میں 7 ہزار 506 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے، صوبے میں اب تک کل 14 لاکھ 98 ہزار 888 ٹیسٹ کئے گئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مردان میں 192، سوات میں 40، ایبٹ آباد میں 51 اور کوہاٹ میں 58 نئے مریض سامنے آئے۔