پشاور: ڈپٹی کمشنر مردان کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کرونا وبا کی بڑھتی ہوئی تیسری لہر اور دن بہ دن بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبہ بھر میں نافذ ایمرجنسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیلرز ایم ایس سلیمان گیسس نزد الخیر شادی ہال ملز بائی پاس روڈ مردان اور ایم ایس مردان میڈیکل انڈسٹریل گیس، گجر گڑھی مردان کو صرف پبلک سیکٹر یعنی کہ (ہیلتھ کئیر فیسیلٹیز) اور خاص طور پر میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ ایم ایم سی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان کو فراہمی کیلئے پابند کر دیا۔
یہ ڈیلرز ڈپٹی کمشنر مردان کی اجازت کے بغیر آکسیجن سلینڈرز پرائیوٹ سیکٹر میں فروخت نہیں کر سکیں گیں۔