گوجرانوالہ:چارجنگ پر لگے موبائل میں ہیڈ فون استعمال کرنے سے لڑکی کی جان چلی گئی

گوجرانوالہ : صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں چارجنگ پر لگے موبائل میں ہیڈ فون استعمال کرنے سے لڑکی کی جان چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان لڑکی چارجنگ کے دوران موبائل فون کا ہینڈ فری استعمال کر رہی تھی

جو اس کے لیے جان لیوا شامل ہوا ، کیوں کہ 13 سالہ لڑکی کی جانب سے موبائل فون کو چارجنگ پر لگا کر جب ہیڈ فری سے اس کا استعمال کرنے کی کوشش کی گئی تو اس دوران اچانک موبائل فون ، چارجر اور ہینڈ فری میں آگ بھڑک اٹھی ، جس نے فوری شدت اختیار کی اور لڑکی بھی اس آتشزدگی کی لپیٹ میں آگئی ، جس سے وہ مکمل طور پر جھلس گئی ، واقعے کی اطلاع ملنے پر ایمبولینس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور متاثرہ لڑکی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا تاہم ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اس کا انتقال ہوگیا۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ایسے ہی ایک واقعے میں ملائیشیا میں ہیڈفون لگا کر سونے والا نوجوان بجلی کے جھٹکے لگنے سے جان گنوا بیٹھا تھا ، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 16 سالہ محمد ایدی اظہر موبائل چارجنگ پر لگا کر ہیڈفون استعمال کر رہا تھا کہ وہ گہری نیند سو گیا اور موبائل کو چارجنگ سے ہٹانا بھول گیا۔ بتایا گیا کہ صبح جب لڑکے کی والدہ نے کام پر جانے کے لیے بیٹے کے کمرہ کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کوئی جواب نہیں آیا ،

اس پر والدہ سمجھی کہ بیٹا سو رہا ہے اور وہ کام پر چلی گئیں تاہم شام کو گھر واپسی پر ماں جب بیٹے کے کمرے میں گئی تو دیکھا بیٹا انتقال کرچکا ہے اور کانوں سے خون نکل رہا ہے ، جس پر لڑکے کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی اور بتایا گیا کہ ہیڈفون سے بجلی کے جھٹکے لگے جو جان لیوا ثابت ہوئےاور وہ خالق حقیقی سے جا ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں