فیصل آباد : لو میرج کا المناک انجام، شادی کے 15 دن بعد طلاق ہونے پر لڑکی نے نہر میں چھلانگ لگا دی، ریسکیو1122 ٹیم نے نہر میں کودنے والی لڑکی کی تلاش شروع کر دی‘ 115 گ ب اضافی آبادی کی رہائشی 16 سلہ عمیرہ پروین دختر مشتاق احمد نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی جبکہ شادی کے 15 دن بعد گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے خاوند نے طلاق دے دی، تاہم لڑکی کافی دنوں سے شدید پریشان تھی اور آج صبح ستیانہ روڈ بوٹے والی جھال کی نہر میں چھلانگ لگا دی،
گھروالوں کے مطابق طلاق کے بعد لڑکی پریشان تھی اور اس کے گھر سے خط ملا جس میں لڑکی نے اپنے والدین سے معافی مانگی اور کہا کہ خدا کے واسطے معاف کر دیں، اپنے دل پر کوئی بوجھ نہیں رکھنا چاہتی میرے لیے مغفرت کی دعا مانگئے گا، تاکہ میری روح کو سکون ملے،
ابو آپ کہتے تھے کہ کچھ کھا کر مر جائو، اس لئے نہر میں چھلانگ لگا دی ہے جو مجھ سے ناراض ہے مجھے معاف کر دے، میں نے سب کا بہت دل دکھایا ہے اس لیے اپنی غلطیوں کی سزا پا لی ہے جبکہ لڑکی کے جوتے نہر کنارے سے ملنے پر ریسکیو1122 ٹیم نے لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے۔