لاہور : ڈیفنس میں ڈانس پارٹی کے دوران پراسرار طور پر ایک لڑکا ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود ڈی ایچ اے میں بدر کمرشل کے قریب ایک فلیٹ میں ڈانس پارٹی کے دوران مبین نامی نوجوان کی طبیعت خراب ہوئی تھی،جسے فوری طور پر دوست اسپتال لے گئے تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے نوجوان کی موت کی تصدیق کی گئی جس کے بعد اس کے دوست ا سے وہاں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
اسپتال انتظامیہ نے واقع کی اطلاع پولیس کو دی، پولیس نے پہنچ کر لڑکے کے موبائل کا فون ڈیٹا چیک کیا اور ایک لڑکا اور لڑکی کو اس کی مدد سے حراست میں لے لیا۔لڑکی نے ابتدائی طور پر پولیس کو بیان دیا کہ ہلاک ہونے والے لڑکے کو تنویر نام لڑکے نے مارا ہے جبکہ تنویر کا کہنا ہے کہ اسے کچھ پتہ ہی نہیں کہ واقعہ کیا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک پرائیویٹ پارٹی تھی جو کرائے کے فلیٹ میں ہو رہی تھی اور اس نے بتایا کہ جس شخص نے کرائے پر فلیٹ لیا تھا وہ واقعے کے بعد فرار ہو گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی میں زیادہ تر لوگ دوسرے علاقوں سے آئے تھے۔ اب تک کی تفتیش میں یہ بات واضح ہوئی ہے کہ لڑکے کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت وہاں موجود افراد کی تلاش کی جا رہی ہے جس کے بعد مزید صورت حال سامنے آئے گی۔
قبل ازیں سالگرہ کی تقریب میں ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ خواتین سمیت متعدد افراد کو ساونڈ ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا پولیس تھانہ چشتیاں نے سالگرہ کی نجی ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر دو لڑکیوں سمیت نو سیزائد افراد کو حراست میں لے لیا. پولیسں کا کہنا ہے کہ سالگرہ کی تقریب میں رقاصاوں سے ڈانس کروایا جا رہا تھا اور اونچی آواز میں ساونڈ سسٹم چلا کر نوٹ بھی نچھاور کئے جا رہے تھے پولیسں نے شیخوپورہ کی ڈانس کے لیے آء دو خواتین سمیت 11 افراد پر پنجاب ساونڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا-