لندن :برطانیہ کے شہزادے اور کوئن الیزبیتھ (دوئم) کے شوہر ’ فلپ ‘ 99برس کی اعمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بکنگھم پیلس کی جانب سے شہزادہ فلپ کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی ہے اور بتایا گیاہے کہ ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کے حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔شہزادہ فلپ طویل عرصہ سے بیمار تھے اور انہیں طبیعت خراب ہونے پر فروری میں ہسپتال داخل کروایا گیا تھا ۔