پشاور : خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاورکے تھانہ غربی میں بچے کی ہلاکت کے بعد خود کشی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔
تفصیل کے مطابق تھانہ غربی میں پولیس کی حراست میں 14سالہ بچہ شاہ زیب ہلاک ہوا جس کے بارے میںاس کے والد کا کہنا تھا کہ بچے کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنا کرہلاک کیا جبکہ دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ شا ہ زیب کو لیاقت بازار صدر میں دکانداروں سے تلخ کلامی اور اسلحہ تاننے پرگرفتار کیا گیا تھا اور اس کے خلاف 15 اے اے کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تاہم کچھ دیربعد شاہ زیب نے حوالات کے اندر گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کرلی تھی ۔اب اس حوالے سے سوشل میڈ یا پر سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ حوالات کی سلاخوں کے قریب گیا جہاں اس نے اپنے لیے پھندہ تیار کیا اور پھر اس پر لٹک کر جان دے دی ۔واضح رہے کہ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے بھی نوٹس لے رکھا ہے