لاہور:رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے،روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ملک کے دس بڑے شہروں میں چینی کی قیمت 100روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور شہر قائد میں چینی 110 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، ملک کے 6شہروں میں فی کلو چینی 100روپے تک پہنچ گئی ہے،اسلام آباد اور رولپنڈی میں چینی105روپے،کوئٹہ، بہاولپور، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور میں 100روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فیصل آبادمیں چینی کی فی کلو قیمت 98روپےتک پہنچ گئی ہے۔