فیصل آباد : شوہر طلاق کے بعد بھی ساتھ رہتا رہا، فیصل آباد میں لیڈی کانسٹیبل شکایت لے کر تھانے پہنچ گئی،شوہر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروا دیا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے مدینہ پارک میں ایک شخص کو اس کی چالاکی اس وقت مہنگی پڑ گئی جب کہ اس کی کانسٹیبل بیوی نے اس کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروا دیا۔
لیڈی کانسٹیبل نے اپنے سابق شوہر کے خلاف ایف آئی آر کٹوائی کہ وہ چوری چھپے طلاق کروانے کے بعد اس کے ساتھ رہتا رہا۔پولیس کے مطابق مدینہ پارک کی رہائشی لیڈی کانسٹیبل شاہدہ نے الزام عائد کیا کہ ملزم قمر نے پانچ ماہ قبل چوری چھپے طلاق موثر کروائی لیکن طلاق کے باوکود وہ حقوق زوجیت ادا کرتا رہا۔
شاہد کی مدعیت میں تھانہ بٹالہ کالونی میں ملزم قمر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دوسری جانب مقامی عدالت نے پولیس کو اکیس سالہ لڑکی کو اغواء اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کوگرفتار کر کے آئندہ ہفتے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے درخواست پر سماعت کی۔21 سالہ کائنات عدالت میں اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے سسکیاں لے لے کر روتی رہی۔ عدالت میں بیان دیتے ہوئے متاثرہ لڑکی کا کہناتھا کہ ملزم حمزہ صادق نے اغوا ء کرکے زیادتی کانشانہ بنایا۔
10روز کے بعدملزم کے چنگل سے آزادہوکرگھرپہنچی۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کیخلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج ہے، ملزم عدالتی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے،دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کوگرفتارکرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کاحکم دے دیا۔دوسری جانب عدالت نے 5 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمہ نامزد ملزم کو سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا