رحیم یار خان : رحیم یار خان میں قتل کا لرزا خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے اپنی بیوی اور تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کر لی۔ ابتدائی طور پر میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جمعہ کے دن رحیم یار خان میں ایک گھر سے پانچ افراد کی سر کٹی لاشیں برآمد ہوئیں۔تاہم بعد میں انکشاف ہوا کہ رام چند نامی شخص نے گھریلو نا چاکی پر پہلے اپنے 3 تین بچوں کے گلے کاٹ ڈالے پھر اپنی بیوی کا گلہ کاٹنے کے بعد خود پر چھری پھیر دی۔
رام چند کے بیوی بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ رام چند کو زخمی حالت میں ایمر جنسی شیخ زید رحیم یار خاں داخل کرایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔پولیس نے واقعے کی تفتیش کا غاز کر دیا ہے، پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ اس واقعہ پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور پولیس سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ معاشی حالات کے پیش نظر گھر میں اکثر تنازعہ رہتا تھا،گھریلو تنازع کے باعث ہی رام چند نے یہ انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے اپنا پورا خاندان قتل کر دیا اور پھر خود بھی خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا۔دوسری جانب ٹنڈومحمدخان سٹی پولیس اسٹیشن کی حدود ٹنڈومحمدخان روڈ پر سجاول چوک کے قریب ایک ہوٹل پر بیٹھے ہوئے کسی بات پر تنازعہ ہو گیا جس پر ٹنڈومحمدخان کے قریبی گاں حسین خان لغاری کے رہائشی 30 سالہ منیر لغاری نے اپنے دوست 20 سالہ اکرم زئور کو گولی مار کر قتل کر دیا جب کہ خود نے بھی اپنے آپ کو گولی مار کر خود کشی کر لی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد علی بلوچ اور ایس ایچ او سٹی ارشاد شاہانی نے بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال ٹنڈومحمدخان منتقل کیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد دونوں لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور جائے وقوعہ بڑی تعداد میں لوگوں کا ہجوم اکھٹا ہو گیا۔