سینیٹ الیکشن، پہلا نتیجہ آگیا، کون سا امیدوار سب سے پہلے کامیاب قرار پایا؟

کوئٹہ : سینیٹ الیکشن کیلئے چار اسمبلیوں میں ہونے والی پولنگ ختم ہونے کے بعد پہلے امیدوار کی کامیابی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ے مطابق بلوچستان اسمبلی سے آزاد امیدوار عبدالقادر کامیاب قرار پائے ہیں۔ اس کامیابی پر انہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مبارکباد پیش کی ہے۔ عبدالقادر کو سینیٹ الیکشن کیلئے تحریک انصاف نے ٹکٹ جاری کیا تھا تاہم مقامی قیادت کے اعتراض کے بعد ان سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا تھا۔

عبدالقادر کو بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت حاصل تھی ، اس کے علاوہ تحریک انصاف نے بھی اپنا امیدوار ان کے حق میں دستبردار کرادیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں