ازدواجی فرائض کی ادائیگی میں داڑھی والے مرد بازی لے گئے، تازہ سروے میں خواتین نے داڑھی والوں کو خوشخبری سنادی

نیویارک: مردوں کے متعلق خواتین کی پسند و ناپسند مختلف ہو سکتی ہے لیکن اب ایک تحقیقاتی سروے میں خواتین نے ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے حوالے سے داڑھی والے مردوں کو پسندیدہ قرار دے دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس سروے میں ماہرین نے 4ہزار 550خواتین سے پوچھا کہ وہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے حوالے سے مردوں میں کیا خواص کو پسند کرتی ہیں۔

جواب میں 73فیصد خواتین نے کہا کہ جن مردوں کی داڑھی ہو وہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی میں دوسرے مردوں کی نسبت زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔ خواتین کا کہنا تھا کہ ”داڑھی کے ساتھ مرد زیادہ مردانہ وجاہت کا مالک نظر آتا ہے، جسے ازدواجی فرائض کے حوالے سے وہ بہت پسند کرتی ہیں۔“ دوسرے نمبر پر 71فیصد خواتین نے کہا کہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے حوالے سے ایسے مرد زیادہ بہتر ہوتے ہیں جن کی آنکھیں بھورے رنگ کی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں