ویلنٹائن ڈے پر شوہر نے بیوی کوجسم کا اہم حصہ ہی تحفہ دیدیا، محبت کی نئی تاریخ رقم

نئی دہلی: ویلنٹائنز ڈے پر بھارت میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو ایک ایسی چیز تحفے میں دے ڈالی کہ محبت کی نئی تاریخ رقم کر دی۔انڈیا ٹائمز کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے رہائشی اس شخص کا نام ونود بھائی پٹیل ہے جس کی ریٹا پٹیل نامی بیوی کے گردے ناکارہ ہو چکے تھے اور وہ ہسپتال میں زیرعلاج تھی۔ ونود بھائی پٹیل نے ویلنٹائنز ڈے پر اپنی بیوی کو اپنا ایک گردہ عطیہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ریٹا پٹیل گزشتہ تین سال سے ’آٹوامیون کڈنی ڈِس فنکشن‘ کی مریض تھی اور اب اس کے گردے یکسر ناکارہ ہونے کے قریب پہنچ چکے تھے۔ اگر اب اسے ونود بھائی پٹیل اپنا گردہ عطیہ نہ کرتا تو وہ زیادہ دیر زندہ نہ رہ پاتیں۔ اپنی بیوی کو گردہ عطیہ کرنے کے بعد ونود بھائی کا کہنا تھا کہ ”زندگی بھر ہر اچھے برے حالات میں میری بیوی میرے ساتھ کھڑی رہی۔ تو پھر میں آج اس مشکل وقت میں اسے کیسے اکیلا چھوڑ سکتا تھا؟آپ لوگ اسے میری محبت کہیں یا میرا فرض، جو میں نے اپنی بیوی کی زندگی بچا کر نبھایا۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں