سعودی وفد کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر روک لیا گیا

اسلام آباد : سعودی وفد کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر روک لیا گیا ۔ سعودی وفد کو ویزہ نہ ہونے پر روکا گیا،سعودی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی نے ائیرپورٹ پہینچ کر آن آرائیو ویزے جاری کروائے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر سعودی وفد کے اراکین کو بغیر ویزہ پہنچنے پر روک لیا ہے۔

چاروں اراکین سعودی ائیر لائن کی پرواز نمبر ایس وی 724 کے ذریعے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے۔ویزہ نہ ہونے پر امیگریشن حکام نے سعودی سفارتخانے کو اطلاع دی تو سعودی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی نے ائیرپورٹ پہینچ کر آن آرائیو ویزے جاری کروائے۔ویزوں کے اجراء اور امگریشن کلئیرنس کے بعد چاروں اراکین سعودی سفارتخانے کے ساتھ اسلام آباد روانہ ہو گئے۔اراکین میں ابو الخیال عبدالہہ، محمد سعد الجامی، احمد شاہوان النطیری اور ضلاک سلیم المعطری شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں