ٹائیفائڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم پیر سے ہفتہ تک بلا تعطل جاری رہے گی

یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے یکم فروری سے شروع ہونے والی ٹائیفائیڈ سے بچاو کے حفاظتی ٹیکوں کی خصوصی مہم اتوار کی چھٹی کے بعد پیر سے دوبارہ شروع ہو گی۔ ٹائیفائیڈ سے بچاو کےحفاظتی ٹیکوں کی مہم پنجاب کے 12 اضلاع میں جاری ہے۔ جس میں 9 ماہ سے 15 سال کی عمر کے تمام بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے مفت لگائے جا رہے ہیں۔ ڈائرکٹر ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر بشیر احمد نے کہا کہ مہم کے پانچویں روز ٹائیفائیڈ کے ٹیکے لگائے کا ٹارگٹ 9لاکھ95 ہزار 356 بچے تھے۔جبکہ تقریباً 10لاکھ56 ہزار بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔اس طرح مہم کے پانچویں روز ٹیکے لگانے کا تناسب101 فیصد رہا۔

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز پنجاب نے مہم میں کام کرنے والی محکمہ صحت کی تمام ٹیموں کو اپنا ٹارگٹ پورا حاصل کرنے پر ان کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ یہ کامیابی عوام کاٹائیفائیڈ سے بچاو کے ٹیکوں کی مہم پر اعتماد کا ثبوت ہے۔
انھوں نے کہا کہ والدین مزید معلومات اور رابطے کے لئے 1033 پر کال کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں