لندن: برطانیہ میں مرغیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرکے ان کی جان لینے والے بدبخت کو 2سال اور 8ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر بریڈفورڈ کے رہائشی 37سالہ ریحان بیگ نامی اس شیطان صفت آدمی نے اپنے گھر کے تہہ خانے میں اپنی پالتومرغیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اس کی بیوی حلیمہ اس قبیح فعل کی ویڈیوز بناتی رہی۔یہ ویڈیوز ان کے کمپیوٹر میں ’فیملی ویڈیوز‘ کے فولڈر میں پائی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق مجرم کے ایک اور جانور کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو بھی کمپیوٹر میں موجود تھی۔ اس کے علاوہ ان کے کمپیوٹر میں بچوں کی نازیبا تصاویر بھی پائی گئیں۔ پولیس نے اسے گرفتار کرکے بریڈفورڈ کراﺅن کورٹ میں پیش کیا جہاں سے اسے 2020ءمیں 3سال قید کی سزا سنائی گئی تاہم اس نے اپنی سزا کے خلاف لندن کی عدالت میں اپیل کی، اس اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے اس کی سزا میں 8ماہ کی کمی کرتے ہوئے 2سال 4ماہ کر دی ہے۔