لاہور : بیٹے نے نماز کے لیے نہ اٹھنے پر باپ کو بے دردی سے قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نماز کے لیے بیدار نہ ہونے پر بیٹے نے سر میں اینٹ مار کر باپ کو قتل کر دیا۔اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ چشتیہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ملزم شہباز نے اپنے 50 سالہ باپ مبشر رضا کے سر پر اینٹ کے وار کر کے اسے قتل کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے۔ملزم نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہ کہ اس نے اپنے والد کو صبح نماز پڑھنے کے لیے کہا اور نہ اٹھنے پر باپ کے سر میں اینٹ دے ماری جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔دوسری جانب غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور نوجوان بھانجا قتل ہوگئے
،نواحی چک نمبر 306گ ب کے رہائشی نوجوان عمیرکے اپنی خالہ زاد کزن عائشہ کے ساتھ مبینہ طور پر ناجائز تعلقات تھے ،گزشتہ روز نوجوان عمیر تھانہ چٹیانہ کے علاقہ چک نمبر 317گ ب میں اپنی خالہ کے گھر گیا ہوا تھا ،جہاں لڑکی کے والد ناظر حسین نے دونوں کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا ،اور طیش میں آکر اپنی نوجوان بیٹی عائشہ کا گلا گھونٹ کر جبکہ نوجوان عمیر کو گولی مار کر موت کی نیند سلا دیا ،اور پولیس کو اطلاع کئے بغیر ہی مقتول عمیر کے گھر والوں کو اسکی نعش حوالے کردی ،جبکہ اپنی مقتولہ بیٹی کی تدفین کا بندوبست شروع کردیا ،جس کے بعد تھانہ چٹیانہ پولیس کو اطلاع ہوئی تو پولیس موقع پر پہنچی ،اور ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔
علاوہ ازیں ایری گیشن کالو نی میں واحد بخش نا می شخص نے گھر یلو نا چا قی کی بنا ء پر فا ئر نگ کر کے اپنی بیوی مسماة(ر) کو شد ید زخمی کردیا اور موقع واردات سے فرار ہو گئے اطلا ع ملتے ہی سٹی پولیس نے ذخمی عورت کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر وہ وفات پا گئیں پولیس نے لاش کو ور ثا ء کے حوالے کردیا اور ملزم کی تلاش شروع کردی ۔