کراچی: ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران مفتی عبدالقوی کی ایسی ویڈیو چلادی جس میں وہ غیر اخلاقی حرکتیں کرتے نظر آرہے ہیں ۔
حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے تنازع میں نیا موڑ اس وقت سامنے آیا جب نجی ٹی وی بول نیوز کےپروگرام میں حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی آمنے سامنے آئے ۔اس پروگرام کے اختتام پر حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو چلائی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ گاڑی ڈرائیو کررہی ہیں اور ان کے ساتھ ویڈیو کال پر مفتی عبدالقوی موجود ہیں۔ مفتی عبدالقوی نے پروگرام میں شرکت کے لیے کراچی آنے کی شرط یہ رکھی کہ حریم شاہ ان کے ساتھ رات گزاریں گی۔ اس کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ وہ مفتی صاحب کو عزت دیں گی اور کھانا کھلائیں گی۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی موبائل کی سکرین پر ہی بوس و کنار کررہے ہیں۔
میں نے کوئی نازیبا حرکت نہیں کی
مفتی قوی اور حریم شاہ کی لائیو شو میں لڑائی#BOLNews #AisayNahiChalayGa #HareemShah #MuftiQawi #MuftiQavi #HareemVsQavi@dr_fizakhan pic.twitter.com/8TkfVXFQjV— BOLNetwork (@BOLNETWORK) January 19, 2021