بہاولنگر(ملک آصف رضا)تھانہ مدرسہ پولیس کی شراب فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کامیاب کاروائی،5ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں شراب اور اسلحہ ناجائز برآمد۔= تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ مدرسہ لیاقت علی کی سربراہی میں محمد اشرف ASIنے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے موضع بلوکا سے ملزم محمد نیاز کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے شراب 45لیٹر برآمد ہوئی۔اسی طرح ضیاء الرحمٰن ASIتھانہ مدرسہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے موضع بلوکا سے ملزم بشیر عر ف لڈو کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے شراب 42لیٹر برآمد ہوئی۔ سب انسپکٹر محمد اشرف تھانہ مدرسہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد سلیم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 29لیٹر شراب برآمد ہوئی جبکہ راہزنی کے مقدمہ میں ملوث ملزم ارسلان سے پسٹل 30بور برآمد کیا۔ اسی طرح حاجی محمد ASIنے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم فیاض سے پسٹل 30بور برآمد کیا۔
گرفتار ہونے والے ملزمان کو پابند سلاسل کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا کہ منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو منشیات کی شکل میں زہر سپلائی کررہے ہیں۔ڈی پی او بہاولنگر کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی پولیس نوجوان نسل کے مستقبل کو بچانے کی غرض سے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں میں مصروف ہے اور عوام کو بھی چاہیے کہ ایسے افراد سے متعلق اطلاع دیکر پولیس کا ساتھ دیں۔
Load/Hide Comments