اوکاڑہ : اوکاڑہ میں شہری کو سر عام برہنہ ہو کر نہانے پر گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی علاقہ بصیر پور میں عرفان شاہ نامی شہری نے دوستوں سے چوک میں برہنہ ہوکر نہانے کی شرط لگائی ۔عرفان کے دوستوں نے عرفان کی نہاتے ہوئے ویڈیو بنالی جو وائرل ہوتے ہوتے پولیس تک جا پہنچی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بے ہودگی پھیلانے کے الزام پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے شرط لگا کر 500 روپے جیتے تھے۔ برہنہ ہوکر نہانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جا رہی ہے، جس میں ملزم کو کپڑے اُتار کر ہینڈ پمپ سے پانی نکال کر نہاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
شرط ملک ندیم اور عرفان شاہ کے مابین لگی تھی، سخت سردی میں لوگوں کے سامنے ٹھنڈے پانی سے برہنہ ہو کر نہانے کی یہ شرط عرفان شاہ نے جیت لی، تاہم واقعے کی ویڈیو سامنے آئی تو پولیس متحرک ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کی حرکات معاشرے میں بے حیائی پھیلانے میں اہم کردار کرتے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔