کیا لڑکی آپ میں دلچسپی رکھتی ہے؟ خاتون نے مردوں کو معلوم کرنے کا طریقہ بتادیا

لندن؛کیا کوئی خاتون آپ میں دلچسپی رکھتی ہے؟ معروف ریڈیو میزبان جینا ہاکنگ نے اس سوال کا جواب جاننے کے لیے مردوں کو ایک طریقہ بتا دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جینا ہاکنگ کا کہنا ہے کہ جب کوئی خاتون کسی مرد کو پسند کرنے لگتی ہے تو اس میں کچھ ایسی علامات ہوتی ہیں جنہیں مرد باآسانی نوٹس کر سکتے ہیں اور معلوم کر سکتے ہیں کہ وہ خاتون ان میں دلچسپی لے رہی ہے۔ ان میں سے پہلی علامت خاتون کا اپنے بالوں سے کھیلنا اور آپ کو دیکھتے ہی بال درست کرنا ہے۔ آپ جونہی کمرے میں داخل ہوں اور کوئی خاتون فوراً بال اپنے بال سنوارنے لگے، اپنے لباس کو درست کرنے لگے، اپنے گلے میں پہنے ہار کو سیٹ کرنے لگے تو سمجھ لیں کہ وہ آپ کو پسند کرتی ہے۔

جینا ہاکنگ کے مطابق دوسری علامت یہ ہوتی ہے کہ جب آپ آس پاس ہوتے ہیں تو ایسی خاتون بہت چھوٹی باتوں پر بھی قہقہے لگا کر ہنستی ہے۔ جینا کا کہنا تھا کہ جب ایسا آدمی ہم خواتین کے پاس ہو جسے ہم پسند کرتی ہوں تو ہم مضحکہ خیز حد تک ہنستی ہیں۔ تیسری علامت کسی خاتون کا آپ کو پرجوش طریقے سے استقبال کرنا ہے۔ کوئی خاتون آپ کو گلے لگا کر یا بوسہ دے کر ملتی ہے تو یہ ایک مثبت علامت ہے۔ اس کے علاوہ کسی خاتون کا آپ کے جسم کو ہاتھ لگنے کے بعد ’معذرت‘ کرنا اس بات کی بہت بڑی علامت ہے کہ وہ آپ کو پسند کرتی ہے.

چوتھی علامت یہ ہے کہ ایسی خاتون بار بار آپ سے نظریں ملاتی ہے۔ پانچویں علامت یہ ہے کہ ایسی خاتون ایسی چیزیں پسند کرنے لگتی ہے جو آپ کو پسند ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر وہ آپ کی پسند کی موسیقی سننے لگتی ہے اور آپ کی پسند کے ٹی وی شوز دیکھنے لگتی ہے۔ کسی خاتون کا سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس میں آپ کو ٹیگ کرنا بھی اس بات کی علامت ہو سکتی ہے کہ وہ آپ کو پسند کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں