وزیراعلیٰ پنجاب کورونا سے صحت یاب، کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

لاہور :وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا سے صحت یاب ہو گئے ہیں ،وزیراعلی کا آج کورونا ٹیسٹ منفی آگیاہے ۔

وزیر اعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اورعوام کی دعاؤں سے کورونا سے صحت یاب ہوا ہوں،صحت یابی کیلئے دعاؤں پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں،کورونا کے دوران بھی سرکاری امورنمٹاتا رہا،پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ صحت یابی کے بعددوبارہ مزید محنت اورجذبے سے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا خطرناک مرض ہے، احتیاط کو ہر صورت مقدم رکھا جائے ،شہری کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے ماسک پہننے کی پابندی پر عمل کریں کیونکہ احتیاط میں ہی کورونا سے بچاؤ ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں