کراچی:کراچی کی اہم شاہراہ پر شتر مرغ کے دوڑنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے،جس کو اب تک لاکھوں صارفین مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس پر دیکھ چکے ہیں۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شترمرغ سڑک پر بے خوف بھاگتا جارہا ہے، جب کہ قریب سے گزرنے والے مسافر اپنے اپنے موبائل فونز سے شتر مرغ کی ویڈیوز بنارہے ہیں،ویڈیو میں چند شہریوں کی جانب سے شتر مرغ کے کسی چیز سے ٹکرانے کی وارننگ بھی دی جارہی ہے۔شتر مرغ کچھ دیر سڑک پر دوڑتا رہا جس کے بعد شہریوں نے اسے قابو کرلیا،پولیس حکام کے مطابق شترمرغ کورنگی ڈھائی نمبر کی روڈ پر بھاگ رہا تھا، جسے موٹر سائیکل سوار شہری پکڑنے کی کوشش کررہے تھے، لیکن شتر مرغ کافی دیر تک شہریوں کو چکما دیتا رہا، تاہم شہریوں نے شتر مرغ کو پکڑ کر انتظامیہ کے حوالے کردیا۔