ویڈیو مت چلانا ورنہ ۔۔ نواز شریف کو خفیہ ویڈیوز چلانے سے قبل پیغام دے دیا گیا

لاہور :سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آنے والے دنوں میں بہت بڑا بلنڈر کرنے جا رہی ہیں۔مریم نواز ایسا بلنڈر کریں گی جسے پی ڈی ایم قبول کرنے سے انکار کرے گی۔عارف حمید بھٹی سے سوال کیا گیا کیا مریم نواز کوئی ویڈیو سامنے لانے والی ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ویڈیو کو چھوڑ دیں،ویڈیوز تو ان کے پاس بھی موجود ہیں اور اُن کے پاس بھی موجود ہیں۔
اگر ویڈیو چلانی ہوتی تو اب تک چلا دی ہوتیں۔نواز شریف نے تین چار بار ویڈیوز ٹیبل پر رکھ کر دو دو گھنٹے سوچتے رہے لیکن دکھانے کی ہمت نہیں کر سکے۔نواز شریف کو بتایا گیا کہ قمیض ہماری گیلی ہوئی تو بنیان آپ کی بھی نہیں رہے گی۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا اس وقت مسلم لیگ ن سب سے زیادہ آزمائش میں آ گئی ہے۔
مولانا فضل الرحمن کے پاس تو گنوانے کے لیے کچھ تھا ہی نہیں۔

۔قبل ازیں سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا تھا کہ مریم نواز کے دوطاقتور لوگوں کی 6 غیراخلاقی ویڈیوزہیں، مریم نوازان کو چلائے گی نہیں، کیونکہ ان کو کہا گیاایک ویڈیوکے بدلے 10 چلائیں گے، ان کی ویڈیو کے بدلے ایسی ویڈیو چلائی جائے گی کہ سیاستدانوں کو ٹوپی والا برقع پہننا پڑے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے تجزیے میں کہا کہ مریم نواز شریف نے یہ بات بالکل ٹھیک کہی ہے کہ ان کے پاس ویڈیو ہے، ایک ویڈیو نہیں بلکہ 6 سے زیادہ ویڈیوز ہیں،جو کہ خوفناک بھی ہیں مریم نواز نے خود کہا کہ ویڈیو کبھی دفن نہیں ہوتی۔

ان ویڈیوز کی چار، چار کاپیاں پاکستان، لندن، اور امریکا میں پہنچ چکی ہیں۔یہ بات میں پہلے دن کہہ رہا ہوں جب انہوں نے مرحوم جج ارشد ملک کی ویڈیو دکھائی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ ایسی غیراخلاقی ویڈیوز ہیں کہ میں دکھا نہیں سکتی۔یہ ویڈیو ایک دو طاقتور ترین لوگوں کی ہیں ، میرا چیلنج ہے کہ کوئی نیشنل ٹی وی چینل ان کو دکھا نہیں سکتا ، ان ویڈیوز کوروک کون رہا ہے؟ اس کے بدلے میں دکھایا گیا ہے یہ ہے تمہارا اصل چہرہ، ایک ویڈیو دکھاؤ گے تو 10 آئیں گے۔ مجھے پتا ہے نوازشریف کے پاس ویڈیوز کس کس کی ہیں، لیکن یہ ظالم بعد میں مجھے کہیں گے کہ ثبوت دو، ویڈیو بناتا کوئی ہے ، جاتی کس کے پاس ہے، لیکن ہم خبر دینے والے ملزم بن جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں