آسٹریلیا کی کار ریسر رینی گریسی جس نے اپنا کیریئر چھوڑ کر فحش انڈسٹری کا دامن تھام لیا

آسٹریلیا کی کار ریسر رینی گریسی گزشتہ دنوں سے سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں ۔ دراصل اس کار ریسر نے اپنا کیریئر چھوڑ کر پورن انڈسٹری کا دامن تھام لیا ہے ۔ آسٹریلیا کی یہ کار ریسر اب ایک پورن اسٹار بن گئی ہے ۔

رینی گریسی گزشتہ 14 سالوں میں آسٹریلیا کی پہلی سپر کار ڈرائیور تھیں ، لیکن مالی پریشانیوں کی وجہ سے انہوں نے پورن اسٹار بننے کا فیصلہ کیا ۔ اب گریسی ہفتے میں 25 ہزار ڈالر کماتی ہیں ۔

حال ہی میں ڈیلی ٹیلی گراف کو دئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کے اوپر چل رہا 30 سال کا قرض وہ صرف 12 مہینے میں ادا کرسکتی ہیں ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اب وہ گھر بھی خرید سکتی ہیں ۔

گریسی نے بتایا کہ پورن انڈسٹری میں اترنے کا ان کے فیصلہ کو ان کے اہل خانہ کی بھی حمایت حاصل ہے ۔ گریسی نے بتایا کہ ان کے والد کو ان کے اس کام پر فخر ہے ۔

گریسی نے بہت کم دنوں میں ہندوستان میں مقبولیت حاصل کی .

اپنا تبصرہ بھیجیں