بھارتی فوج کے جوانوں کو ان کی فحش ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والی لڑکی

میرٹھ :بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے ایک ایسے گروہ کو گرفتار کیا ہے جو انڈین فوج کے جوانوں کو ان کی فحش ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر میرٹھ میں پولیس نے ایک لڑکی سمیت چار ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم اپنے گروہ میں شامل لڑکی کے ذریعے سوشل میڈیا پر لوگوں کو ٹارگٹ کرکے فوج کے جوانوں سے سے رابطہ کرتے اور پھر انہیں ہوٹل میں بلا کر ان کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق یہ گروپ ہریانہ، راجستھان اور گجرات کے فوجیوں کو نشانہ بناتا تھا اور ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کرکے مال بٹورتا تھا۔ پولیس کی جانب سے فوجی جوانوں کو ہنی ٹریپ کرنے کے اس معاملے کی مزید گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں